خیبر پختونخوا

کے ٹی ایچ پشاور کے تمام بیڈز کورونا مریضوں سے بھرگئے

پشاور میں خیبرٹیچنگ ہسپتال میں تمام 106 بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظربیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے اور 142 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 5152 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 60162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 73 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16316 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 61437 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 82276 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3362 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62845 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button