قبائلی اضلاع

پاڑا چنار میں ژالہ باری اور طوفانی باراش نے تباہی مچادی

ضلع کرم کے پاڑاچنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باران کے باعث کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارانی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ائرپورٹ کالونی اور دیگر مقامات پر مکانات زیر آب آگئے لوگوں نے امدادی ٹیمیں طلب کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور کئی مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا۔

ریسکیو 1122 کے انچارج عدنان حبیب کے مطابق ژالہ باری اور بارش سے 20 کے قریب مکانات متاثر ہوئے اور ریسکیو ٹیم نے 45 لوگوں کو ریسکیو کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی شدید بارش اور ژالہ باری سے شہر کے مضافاتی علاقوں میں کئی کچے مکانات گرنے کی بھی اطلاع ملی ہے تاہم کسی علاقے سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور لوگوں کیساتھ امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button