کھیل

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سےکپتان بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنزبنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

141 رنزکا ہدف جنوبی افریقا نے 14ویں اوورمیں باآسانی حاصل کرلیا، میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 54 رنزکی اننگزکھیلی جب کہ ہینرخ کلاسین 36اور جارج لینڈا 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان  کے عثمان قادر نے 2  اور  حسن علی اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button