خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان میں مقامی صحافی قتل، باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان میں ایک مقامی صحافی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق قیس جاوید کو مدینہ کالونی میں ٹارگٹ کیا گیا، یسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیس جاوید دس سال تک جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے، اب اپنے ویب چینل عہد نامہ کے لئے کام کرتے تھے، ان کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا۔

دوسری جانب باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق ناوگئی کے علاقے سیدہ شاہ، تنگی بازار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ڈیرہ اسماعیل خان، شانگلہ، ہنگو اور نوشہرہ میں سلنڈر دھماکے، چھتوں کے گرنے اور فائرنگ پر مبنی واقعات میں بھی خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button