مردان میڈیکل کمپلیکس میں آج کورونا کے مزید سات مریض جاں بحق
مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) میں آج کرونا نے مزید 7 جانیں لے لیں، ہسپتالکے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں 4 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو تھے۔ خیال رہے کہ 6 اپریل کو ایم ایم سی میں ہی کرونا سے متاثرہ 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل تھے، ایم ایم سی میں ایک روز میں انتقال کرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم سی میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد 174 ہے جن میں سے 98 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو، 51 مشتبہ جبکہ 25 کے ٹسیٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
”کزن کی شادی کو کورونا نے بے مزہ کر دیا”
متاثرہ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ
ان کے مطابق ایم ایم سی آئی سی یو میں 16 مریض داخل ہیں اور سبھی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ”آج 38 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا، 19 افراد صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیئے گئے، کرونا کے لئے مختص بیڈز کی تعداد 208 جن میں سے 34 خالی ہیں۔”
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ 9 اپریل تک بند
دوسری جانب باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق کے بعد یونیورسٹی کو 9 اپریل تک بند کر دیا گیا۔
زراےع کے مطابق ملازم انور زیب کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث حالت غیر ہو گئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 9اپریل تک یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق یونیورسٹی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
ادھر زرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ سیکشن میں تعینات جونئیر کلرک کاؤنٹر پر فیسیں جمع کرانے والے طلباء کو ڈیل کرتے ہیں، ایگزامینیشن سیکشن کے عرفان اللہ، محمد عامر اور روح اللہ شاہ میں پہلے سے ہی علامات موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آج ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری اعداوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئیں۔