خیبر پختونخوا

جج قتل، وزیراعظم کا تحقیقات جلد مکمل، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر داخلہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، ”اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہوں تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں ملکی، سیاسی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز صوابی میں قتل ہونے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وا قعہ کی جلد سے جلد تحقیقات کر کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس آفتاب آفریدی قتل، 5 ملزمان گرفتار

”جسٹس آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے”

وزیراعظم نے سابق فاٹا کے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک کیا جائے، ملک میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ملک میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی و قانونی اصلا حات پر اپوزیشن سے ہر سطح پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اگر کوئی یہ سمجھے کہ کرپشن پر سمجھوتہ کر لوں گا یہ ہرگز نہیں ہو گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دور ہ گلگت بلتستان اور وزارت داخلہ کے امور سے متعلق بھی ا گاہ کیا اور نئے منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ شام پشاور اسلام آباد پر انبار انٹرچینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج، جسٹس آفتاب آفریدی کو بیوی بچوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button