خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا آرڈیننس جاری
خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈنینس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس آرڈیننس میں پری میچور ریٹائرمنٹ کے لیے سروس کا دورانیہ 25 سال اور عمر 55 سال دونوں شرائط کا پورا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
آرڈیننس 31 جولائی 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔ 31 جولائی 2019ء کے بعد جن ملازمین کی عمر جس دن 60 سال پوری ہوئی ہے، وہ اسی دن سے ریٹائر تصور ہونگے۔
حکومت کی 63 سالہ پالیسی کی وجہ سے اگر کسی ملازم نے 60 سال پورے ہونے کے بعد زائد سروس کی اور تنخواہ وصول کی ہے تو اس تنخواہ کی ریکوری نہیں ہوگیم وہ تنخواہ ویلڈ تصور ہو گی۔
یاد رہے کہ محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔
صوبائی کابینہ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔