خیبر پختونخوافیچرز اور انٹرویوقبائلی اضلاع

‘کبھی سوچا نہیں تھا پولٹری فارم کا مالک بن جاؤں گا’

زاہد ملاگوری

‘کئی عرصہ  پہلے جب پہاڑوں میں محنت مشقت کرتا تھا تو کبھی خیال میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں اپنی ہی پولٹری فارم کا مالک بن جاؤنگا جس  نے نہ صرف میرے بلکہ ہمارے پورے خاندان کی تقدیر بدل جائیگی’

ضلع خیبر کے  علاقہ ملاگوری عزیز آباد سے تعلق رکھنے والے  یوسف زادہ نے 15سال قبل دوستوں اور رشتہ داروں سے ادھار پیسے لیکر 20 مرلہ اراضی پر چوزوں کی فام بنا ڈالی  اور روزگار کی نئی راہ پر گامزن ہوئے ۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے 55 سالہ یوسف نے بتایا گھر کے  واحد کفیل ہونے کی وجہ سے ان کے لئے گھریلوں اخراجات پورے کرنا مشکل تھا تاہم پولٹری فارمنگ شروع کرنے کے بعد اب وہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

‘ میں نے پہلی فرصت میں 2 ہزار چوزے پالئے جس میں تقریبا 100 قریب مرگئے اور باقی مقامی ٹھیکدار کو بازار کی مقررہ نرخ  پر فروخت کئے جس میں مجھے 22 ہزار روپے کا منافع ہوا جس سے میں نے اپنی کاروبار کو وسعت دی اور اب میرے بچے میں  اس کام میں میری مدد کرتے ہیں اور ہم کافی پرسکون زندگی گزار رہے ہیں ‘

مارکیٹ  میں مرغی کی حالیہ مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسف زادہ نے کہا کہ  آج کل مارکیٹ میں چوزہ مہنگا مل رہا ہے  جس کی وجہ سے مرغیوں کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی جبکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں مہنگے داموں پر مرغیاں  نہیں خرید سکتے اسلئے ان کے کاروبار پر اچھے اثرات  مرتب نہیں ہورہے۔

‘مرغیاں پالنا مفید ذریعہ معاش  ہے’

دوسری جانب  ویٹرنری آفسیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد الطاف حسین  کے مطابق   مرغیاں پالنا انتہائی آسان، سستا اور مفید ذریعہ معاش ہے  جس سے نہ صرف گوشت اور انڈے ملتے ہیں بلکہ یہ جسم میں پروٹین کی مقدر بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیہات  میں ہر گھر کا جبکہ شہروں میں 5ویں گھر کا واسط مرغیاں پالنے سے ہے  جبکہ پولٹری سائنس کا ایک شاخ ہے جس میں لوگ گھریلوں مرغیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر الطاف حسین کے مطابق  بوائلرمرغیاں ہم گوشت کے لئے استعمال کرتے ہیں جوکہ 30 سے 40 دن میں   بڑھتے ہیں  جس کیلئے  وہ دن میں ساڑھے تین کلو تک خوراک کھاتے ہیں جبکہ گھریلوں مرغیاں 17 ہفتے بعد انڈے دینا شروع کردیتے ہیں  اور سالہ 150 سے 300 تک انڈے دیتی ہیں تاہم یہ آمدن اور روزگار کا اچھا ذریعہ ہے۔

‘خیبر کے عوام مرغیوں کے شوقین ہیں ‘

اس حوالے سے ضلع خیبر کے اسسٹنٹ دائر یکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولیپمنٹ ڈاکٹر وحید اللہ وزیر نے بتایا کہ ضلع خیبر کے عوام بہت شوق سے اپنے گھروں میں مرغیاں پالتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی مرغبانی پروگرام کے تحت امسال ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 1260یونٹس تقسیم کردیئے گئے ہے جبکہ ایک یونٹ میں ایک مُرغا اور 05مرغیاں دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل لنڈی کوتل اور باڑہ میں بھی سینکڑوں مستحق افرادکواس سکیم کے تحت مفت مرغیاں دیئے گئے ہیں تاکہ ان خاندانوں کا ذریعہ معاش بہتر ہوسکیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button