خیبر پختونخوا
ٹیسٹ کیلئے پشاور آنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق
پشاور پولیس نے ٹیسٹ دینے کے لئے پشاور آنے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مبشر نامی نوجوان ٹیسٹ دینے کیلئے بنوں سے پشاور آیا ہوا تھا، وہ اپنے کزنز کے ہمراہ گاڑی میں کھانے کیلئے نکلے تو فقیر آباد میں رائیڈر سکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی فائرنگ سے گاڑی چلانے والا طالب علم زخمی ہو گیا، مبشر کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایس پی سٹی عتیق شاہ کے مطابق فائرنگ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔