خیبر پختونخوافیچرز اور انٹرویو

سوات کی اختر بیگم بھاری ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کے بعد پرعزم ہیں

شہزاد نوید

سوات میں پہلی بار خواتین پولیس اہلکاروں کا ہیوی ویپن کورس مکمل ہوگیا، کورس میں خواتین پولیس اہلکاروں کوایس ایم جی، سنائیپر اور دوسرے ہھتیاروں کا استعمال سکھایا گیا۔

دہشت گردی سے متاثرہ سوات میں پولیس جوانوں اور خاص کر خواتین پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے لئے انہیں جدید اور ہیوی ویپن کی تربیت دی گئی۔ ہیوی ویپن کورس میں ضلع بھر کی 75 خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ان خواتین اہلکاروں کو ایس ایم جی،سنائپر اور دوسرے ہتھیاروں کا استعمال سکھا یا گیا تاکہ پولیس جوانوں کے شانہ بشانہ یہ خواتین جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کریں۔

اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے والی خاتون کناسٹیبل اختر بیگم نے بتایا کہ ہیوی ویپن کی تربیت حاصل کرکے وہ پر عزم اور حوصلہ افزاء محسوس کررہی ہے۔” سوات میں دہشت گردی کے دوران پولیس اہلکاروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، ہیوی ویپن کورس کی بدولت اُن کا مورال مزید بلند ہوگیا ہے اور اب وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بھر پور انداز میں نمٹ سکتی ہے”

سوات میں کل 75 خواتین پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں جن میں تین خواتین انویسٹی گیشن اور باقی مختلف پولیس اسٹیشنوں میں تعینات ہیں۔ یہ خواتین پولیس مختلف جرائم کی روک تھام میں مرد پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ چھاپوں اور سرچ آپریشن میں بھی بڑھ چڑح کر حصہ لے رہی ہے۔

سوات میں امن کے سفیر مانے جانے والے زاہد خان نے بتایا کہ طالبانائزیشن کے دوران خواتین پولیس ہلکاروں کا کردار اہم رہا ہے لیکن اُس وقت اُن کی وہ تربیت نہیں تھی جو آج انہیں میسر کی جارہی ہے۔”جدید اور ہیوی ویپن کی تربیت حاصل کرکے اب مختلف سرچ آپریشن اور چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار وں کا نہ صرف مورال بلند ہوگا بلکہ وہ عزم اور ہمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے پائیں گی۔”

سوات میں پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے اور انہیں تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف اوقات میں تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس بار خواتین اہلکاروں کو اس کورس میں شامل کرنا ایک اچھا اقدام ثابت ہو رہا ہے۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش نے بتایا کہ خواتین اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ اُنہیں دور جدید کے چلینجز کا مقابلہ کرنا سکھایا جائے، ہیوی ویپن کورس حاصل کرکے یہ اب اس قابل ہو جائیں گی کہ کسی بھی سخت اور مشکل حالات میں ہمت وبہادری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ” مستقبل میں بھی اس قسم کے کورس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی مورال بلند ہو سکیں”

سوات میں خواتین پولیس اہلکاروں کی جدید تربیت پر جہاں پولیس ڈیپارٹمنٹ پر عزم ہے وہی سوات کے لوگ بھی اِسے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button