خیبر پختونخوا

نوشہرہ، ٹک ٹاک کی ویڈیو نے 20 سالہ نوجوان کی جان لے لی

نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں پیش آیا ہے جہاں 20 سالہ منصور نامی نوجوان ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا تاکہ گرزتی ہوئی ریل گاڑی کے ساتھ انوکھے انداز میں ویڈیو بنائی جا سکے۔

منصور پوز بنا رہا تھا تاکہ ٹرین کے ساتھ ویڈیو بنا سکے اور اسی دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، وقوعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر ریل گاڑی آنے کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آ گیا۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاوے تیراہ ملک دین خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سعید ولد حسین شاہ دولت خیل ملک دین خیل دولت خیل کاواڑے اوسارے کلے جنگل گیا ہوا تھا کہ اس دوران پہاڑی جنگل میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button