خیبر پختونخواقومیکھیل

شاہین افریدی کی منگنی پر دلچسپ تبصرے "حسنین اب تم ہارٹ اٹیک مت دینا”

افتخار خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی سابقہ کپتان و جارحانہ بلے باز شاہد خان آفریدی کی دوسری بیٹی عنشہ  سے رشتے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ضلع خیبر کے لنڈی کوتل میں شاہین شاہ افریدی کے خاندان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شاہد افریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور مذکورہ رشتے کی بات پچھلے دو سال جاری تھی جس کے لئے اب انہوں نے "ہاں” کردی ہے۔

دوسری جانب شاہد افریدی کے خاندان والوں نے بھی میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال رشتے کی بات ہوئی ہے جبکہ منگنی ڈیڑھ ، دو سال بعد ہوگی۔ بعض زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگنی کے بعد شادی بھی جلد ہی کی جائے گی۔

کیا شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد بنالیا؟

یہ خبر گزشتہ روز سے نہ صرف ملکی میڈیا اداروں کی ٹاپ ایجنڈا میں شامل ہے بلکہ غیرملکی میڈیا میں بھی اس کو جگہ دی گئی ہے۔ مین سٹریم میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس موضوع پر خوب بحث جاری ہے اور لوگوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ رات سے شاہین افریدی #shaheenafridi کے نام سے ٹرینڈ بھی گردش کر رہا ہے جس میں سینکڑوں لوگ اپنی ارآ دے رہے ہیں۔

احمد غنی کے نام سے ایک ٹویٹر صارف لکھتے ہیں کہ شاہین شاہ افریدی کی منگنی شاہد افریدی کی دوسری بیٹی عنشہ سے ہوگئی ہے۔ انہوں نے دعا دی ہے کہ اللہ ان کی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔

https://twitter.com/AmjadGhani11/status/1368264038933741570

 

اسی طرح حسام حسین ۲۵ نامی ہنڈل سے ایک صارف نے ایک الگ انداز سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان سپر لیگ میں خوب مزہ آئے گا جب سسر اور داماد کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھیں گے۔

https://twitter.com/hassamhussain25/status/1368318864094883847

 

اس ٹرینڈ پر لڑکیوں کی جانب سے بھی دلچسپ ٹویٹس سامنے آ رہی ہیں۔ نمرا خان نامی ایک صارف نے شاہین افریدی کی فین لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں طنزیہ مگر مزاحیہ انداز مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ساتھ میں قومی ٹیم کے ایک دوسرے فاسٹ باولر محمد حسنین کی تصویر شئیر کرکے انہیں مخاطب کیا ہے "سنو حسنین ! تم ہارٹ اٹیک مت دینا اب، اوکے

https://twitter.com/NimraKhan104/status/1368282713967460352

 

ایک صارف محمد عسکری نے پچھلے پی ایس ایل کی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں شاہین افریدی شاہد افریدی کو آوٹ کرنے کے بعد جیسے ہی اپنے مخصوص انداز میں خوشی سے اچلنے لگتے ہیں تو اچانک رک جاتے ہیں اور سر کو نفی میں ہلا کر مسکرا دیتے ہیں۔

محمد عسکری کہتے ہیں کہ ہمیں اب سمجھ آگیا۔

اسی طرح ایک دوسرے صارف طفیل احمد خان نے بھی یہی ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ ہمیں اب پتا چلا کہ انہوں نے خوشی کیوں نہیں منائی۔

 

یاد رہے کہ شاہین افریدی کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہوگئی تھی اور کرکٹ شائقین ان کی اس انداز کو بہت سراہا تھا کہ اپنے سینئیرز کی عزت کر رہے ہیں۔

 

یاسر لغاری نامی ایک صارف جو کہ بظاہر پاکستان مسلم لیگ نون کا سپورٹر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے بھی سیاست سے ہٹ کر شاہین شاہ افریدی کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے شاہین شاہ اور عنشہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھوں پختونوں کا حسن ایک فریم میں۔

 

https://twitter.com/Yasir_PMLN07/status/1368344627472916483

 

خیال رہے کہ شاہد افریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سب سے بڑی اقصیٰ پچھلے سال دسمبر میں انیس برس کی ہوگئی ہے۔

دیگر بیٹیوں میں عنشہ (جن کا رشتہ شاہین شاہ سے طے پایا گیا)،  اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

عروہ پچھلے سال ہی پیدا ہوئی تھی جن کی پیدائش کی خبر خود شاہد افریدی نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ تصویر شئیر کرکے دی تھی۔

 

شائد اسی کو مدنظر رکھ کر ٹویٹر پر ایک صارف سید علی عابدی نے تنقید کرکے لکھا ہے کہ شاہین شاہ افریدی کیسے ایک چھوٹی بچی سے شادی کر سکتا ہے، حکومت کو یہ روک دینا چاہئے۔ لیکن ان کے جواب میں کئی لوگوں نے انہیں کہا ہے کہ انہوں نے عنشہ کی بہت پرانی تصاویر دیکھی ہے اس لئے انہیں چھوٹی بچی کہ رہے ہیں حالانکہ عنشہ اب پردہ کرتی ہیں۔

https://twitter.com/ALIHAIDERFCMA/status/1368308233924907011

 

ایک دوسرے صارف نے ان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال صرف رشتہ طے ہوا ہے شادی نہیں ہو رہی اس لئے ہاتھ تھوڑا ہولے رکھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button