خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، ماں سمیت تین زخمی

نوشہرہ کے علاقے تارو جبہ میں مکان کا چہت گرنےکے نتیجے میں دوہ بچے جاں بحق جبکہ ماں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ آج صبح سویرے تارو جبہ پولیس چوکی کے نزدیک گل آباد گاوں میں پیش آیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقعے پر پہنچے ہیں اور امدادی کاروائی کے دوران دو بچوں کو ملبے سے مردہ حالت جبکہ بچوں کی ماں اور دو بچیوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکارو نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے۔
افسوس ناک واقعہ قاری عدنان نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک خاندان سے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button