کوہاٹ، خواجہ سراء کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

کوہاٹ میروزئی کے خواجہ سراء کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

سوشل میڈیا زرائع سے اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے، واقعہ کی مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی قارئین کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب خواجہ سراء کمیونیٹی کی صدر میڈم آرزو خان نے اس واقعے پر نہایت افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی این این کی جانب سے رابطہ پر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے تیمور کمال نے بتایا کہ فی الحال واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں:

مانسہرہ، ہنی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

علیشاہ قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت

خواجہ سراؤں سے بھتہ وصولی کوئی نئی بات نہیں

ثوبیہ خان، ڈی آر سی نمائندہ مقرر ہونے والا پہلا خواجہ سراء

خواجہ سراء کی زندگی کی واحد سالگرہ، کیا حقیقت کیا فسانہ

یاد رہے کہ 11 فروری کو پشاور میں نینا نامی خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے اس کی غیراخلاقی ویڈیو بنا ڈالی تھی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراء نینا کو پروگرام سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button