خیبر پختونخوا

دو ماہ سے تنخواہیں بند، افغان فلاحی سکولوں کے اساتذہ کا پشاور میں احتجاج

یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام 104 افغان فلاحی سکولز کے اساتذہ نے ایک بار پھر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے عہدیدران ضمیر گل اور حفیظ اللہ نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے تخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ احتجاج میں نوکریوں پر بحالی اور تنخواہیں دینے کیلئے یو این ایچ سی آر انتظامیہ کو 25 فروری تک وقت دیا تھا، گذشتہ روز چیف کمشنر یو این ایچ سی آر اسلام آباد سے مذاکرات میں کچھ دن تک معاملات حل کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج موخر کر رہے ہیں تاہم احتجاجاً سکول بند رکھے جائیں گے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر یکم مارچ تک مطالبات منظور نہ کئے گئے تو یو این ایچ سی آر کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button