خیبر پختونخوا

نوشہرہ، حلقہ پی کے 63 پر ضمنی الیکشن کا دنگل کل سجے گا

نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے  حلقہ پی کے 63 پر ضمنی الیکشن کا  دنگل کل 19 فروری کو سجے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)  سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک لبیک  کے امیدوار  ایک دوسرے کے مدمقابل آئی گئی ۔

یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں جمشد الدین کاکا خیل  کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی  اور ان کی موت  3 جون 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی تھی۔

ریٹرننگ آفیسر رحیم زادہ کے مطابق کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنی تمام پر تیاریاں مکمل کرلی ہے  اور پولنگ کا عمل کل صبح 8 بجے  سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

آفیسر نے بتایا کہ حلقہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اختیارولی خان، پاکستان تحریک انصاف  کےامیدورا میاں عمر کاکا خیل، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت اور تحریک لبیک کے مفتی ثناءاللہ شامل ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ  حلقہ پی کے 63 میں ٹوٹل 102 پولنگ اسٹیشن  ہیں  اور ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 934 ہے جس میں 63 ہزار مرد  اور 62 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں جبکہ حلقہ پی کے 63 میں 39 پولنگ اسٹیشن حساس ترین ، 35 حساس اور 28 پولنگ نارمل قرار دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ سٹاف  کی تعیناتی ہوچکی ہیں اور آج انہیں ٹریننگ بھی شروع ہوجائے گئی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر آگاہ کرچکے ہیں کہ حلقہ پی کے 63 کے کمپئین میں کوئی وفاقی وزیر،مشیر،صوبائی وزیریا سرکاری افراد کسی قسم کا حصہ نہیں لے سکتے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے  کہ پی کے 63 میں پہلے سے جاری شدہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گاتاہم اس دوران کسی قسم کے مزید نئے ترقیاتی منصوبے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں حلقہ پی کے تریسٹھ میں اس طرح کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button