خیبر پختونخوا

ڈیرہ، قبرستان سے مردے لاپتہ ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا، شہری خوفزدہ

ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبرستان سے مردے لاپتہ ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات ہو رہے ہیں، پے در پے واقعات کے پیچھے کون ہے؟ انتظامیہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

مقامی لوگوں کے مطابق انسان یا انسان نما جانور جو بھی ہے وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا ہے، قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب جبکہ کفن اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں اور ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے قبرستان میں سرچ آپریشن کیا اور غاروں کو ٹٹولا تاہم کوئی شواہد نہ ملے۔

دس فروری کو ڈیرہ سے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقہ کورائکے قبرستان سے متعدد مردے غائب ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کر دیا جاتا ہے اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہو چکے ہیں۔

قبروں کی بے حرمتی کے بعد اہل علاقہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی جس نے فیصلہ کیا کہ چار یا پانچ افراد رات کو قبرستان پر پہرہ دیں گے تاہم اس کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button