خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان میں قبرستان سے مردے غائب ہونے لگے

ڈی آئی خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقہ کورائکے قبرستان سے متعدد مردے غائب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کردیا جاتا ہے اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہوچکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی ہے، مزید انکوائری کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے وائلڈ لائف پارک سے 3 ہرن چوری کرلیے گئے۔ انچارج وائلڈ لائف پارک کے مطابق تین کالے ہرن رات کی تاریکی میں چرا لئے گئے، چوری ہونے والے تین ہرن بیش قیمت تھے۔  ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button