خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان قبروں کی بے حرمتی کا معاملہ، اہل علاقہ نے کمیٹی بنالی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کورائی میں گزشتہ 7 دنوں میں 4 قبروں کی بے حرمتی کی گئی جس کے بعد اہل علاقہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بنالی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق قبرستان سے دو بچوں کی لاشیں بالکل غائب ہیں دو قبروں کو کھودا گیا تاہم مردے موجود تھے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعات میں یہ بات مشترک ہے کہ کھودی گئی تمام قبریں نئی تھیں. اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مردے کوئی انسان نکال رہا ہے یا جانور.

اہل علاقہ میں شدید خوف پھیل گیا ہے، مقامی لوگوں نے اپنی سطح پر کمیٹی بنا لی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چار یا پانچ افراد رات کو قبرستان پر پہرہ دیں گے۔
دوسری جانب انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ قبریں کھودنے کے پراسرار واقعات کی تفتیش کی جاری ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
یاد رہے کہ چند سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے قریبی ضلع بھکر میں پولیس نے دو بھائیوں کو گرفتار کیا تھا جو مردوں کو قبروں سے نکال کر انکو کھاتے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button