پشاور: ملزمان نے خواجہ سرا کو اغوا کرکے اسکی غیراخلاقی ویڈیو بناڈالی
پشاور میں خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے اسکی غیر اخلاقی ویڈیو بناڈالی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراء نینا کو پروگرام سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغواء کرکےنا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خواجہ سراء نینا کو اغوا کرکے سر کے بال کاٹ کر گنجہ کردیا اور موبائل سے اسکی غیراخلاقی ویڈیو بنائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال فقیراباد پولیس نے نہ تو ایف آئی آر کاٹی ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بعد ازاں ملزمان نے خواجہ سرا کو چھوڑ دیا۔
خواجہ سرا نینا ایک بجے پشاور پریس کلب میں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی پولیس کا خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے تھانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ میں بھی دوستی سے انکار پر خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، خواجہ سراء بلو کی تشدد سے حالت غیر ہوگئی تھی جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سراء بلو کو سر اور جسم پر ٹانکے بھی لگے تھے، کینٹ پولیس کے عدم تعاون اور رویہ سے تنگ آکر خواجہ سراء نے احتجاج اور خود سوزی کی دھمکی بھی دی تھی۔