خیبر پختونخوا

نوشہرہ: دوستی سے انکار پر خواجہ سراء پرتشدد

نوشہرہ میں دوستی سے انکار پر خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خواجہ سراء بلو کی تشدد سے حالت غیر ہوگئی جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سراء بلو کو سر اور جسم پر ٹانکے بھی لگے ہیں۔کینٹ پولیس کے عدم تعاون اور رویہ سے تنگ آکر خواجہ سراء نے احتجاج اور خود سوزی کی دھمکی دے دی۔
خواجہ سراء بلو کے مطابق ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر متاثرہ خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس جاگ گئی، نوشہرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خویشگی کے جواد نامی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی اور بعد ازاں ملزم گرفتار بھی ہوگیا۔

یاد رہے گزشتہ روز صوابی پولیس نے بھی بروقت کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں اسعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق خواجہ سراء عرف مالٹا پروگرام سے واپسی پر مسمی تیمور نواز کے حجرے دیہہ ناڑو مانیری پایاں میں ناشتہ کر رہا تھا کہ اس دوران ملزم لیاقت اچانک بامسلح آ کر خواجہ سراء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔

چھیڑ چھاڑ کے دوران طیش میں آ کر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواجہ سراء مالٹا لگ کر زخمی ہوا۔

ڈی پی او صوابی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا جس پر ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت کو دو گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر کے آلہ ضرر ریپریٹر بھی برآمد کر لیا۔

ملزم نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجروح خواجہ سراء کے ساتھ کوئی ذاتی تنازعہ نہیں تھا بلکہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ذہن پر شدید بوجھ تھا اس لیے خواجہ سراء پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button