خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان مگر حلقہ بندیاں تاحال نامکمل

خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان تو کر دیا لیکن صوبہ میں حلقہ بندیاں تاحال مکمل نہ ہو سکیں، شہریوں نے تاخیر کی بجائے بروقت انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

نئے بلدیاتی انتخابات کےلیے صوبائی حکومت کی جانب سے رولز بھی تاحال منظور نہیں کیے جا سکے جس کے باعث متعدد معاملات التوا کا شکار ہیں، الیکشن رولز محکمہ بلدیات نے ساڑھے چھ سال قبل محکمہ قانون سے منظور کیے تھے، حکومت کی جانب سے سست روی پر شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں:

خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہوں گے

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر، سیاسی جماعتیں کیا کہتی ہیں؟

بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے کی مہلت

صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن رولز کے مسودے پر نظرثانی کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیربلدیات اکبر ایوب کے سپرد کی گئی ہے جو اس حوالے سے تمام معاملات طے کرے گی۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں 15 ستمبر کو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پر عزم ہے اور یہ امر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کس حد تک سنجیدہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button