افغانستانبین الاقوامی

افغانستان، طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 16 اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپاء اختر میں سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ پر حملہ کیا۔

قندوز کی صوبائی کونسل کے ممبر ربانی ربانی نے طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔

طالبان کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button