بالوں کو گھریلو ٹوٹکوں سے کیسے لمبا کیا جاسکتا ہے؟
سدرہ
‘سردی کی وجہ سے لوگ بالوں کو بار بار نہیں دھوتے جس بالوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بالوں کو کم از کم ہفتے میں ایک یا دو بار دھوئیں تاکہ بال خراب بھی نا ہو اور خشکی بھی نہ ہو بالوں میں’
ہیئر ایکسپرٹ سمیرا کا کہنا ہے کہ جس طرح انسان کو بڑا ہونے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے اس طرح بالوں کو بڑھانے کیلئے بھی پروٹین اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔
بالوں کو لمبا کرنے کیلئے چاہئے کہ ہم پیاز کو لیکر اس سے پانی نکالے اور کوئی بھی تیل ہو اس میں ملا کر اپنے بالوں پو لگائے یا پھر پیازکے پانی کو بالوں پر بھی ہم لگا سکتے ہیں اس کو ہم ادھا یا ایک گھنٹے تک لگا سکتے ہیں اس کو ہم ہفتے ہیں ایک یا دو بار بالوں کو دھو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالوں کی خشکی کیلئے ضروری ہے کہ ہم بالوں کا مالش کرے، مالش کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ ہم ایک انڈے کو سرسوں کے تیل میں ملا کر اس کو بالوں کی تہہ تک اس کا مالش کرے۔ اس کو ادھا یا ایک گھنٹے تک لگا رہنے دے اس کے بعد بالوں کو صحیح طرح سے دھو لے۔ اس کی وجہ سے بالوں میں خشکی بھی ختم ہوگی اور ہمارے بال نرم اور خوبصورت لگیں گے۔
‘بالوں کو خوبصورت اور چمکدار رکھنے کیلئے کنڈشنر استعمال کرنا چاہئے لیکن بازار کا نہیں ہم اپنے گھر میں بھی بنا سکتے ہیںکنڈیشنر، ہمیں چاہئے کہ ہم ایک کپ دہی اور ایک انڈے کو ملا کر سر پر ایک گھنٹے کیلئے لگا دیں اور پھر بالوں کو دھولیں، اس کے علاوہ ہمیں چاہئے کہ ہم شیمپو کو بھی صحیح طریقے سے استعمال کرے کیونکہ اکثر لوگ شیمپو کا صحیح استعمال نہیں جانتے اور براہ راست بالوں پرشیمپو لگاتے ہیں حالانکہ بالوں کو دھوتے وقت شیمپو کو پہلے تھوڑے سے پانی میں حل کرنا چاہیئے اور پھر بالوں پر لگانا چاہیئے’ سمیرا نے بتایا۔
جن کے بال دو موہے ہوتے ہیں انکو چاہیے کہ مہینے میں ایک بار اپنے بالوں کی ٹریمنگ کرے ایک انچ یا ادھا اس سے دو موہے ختم ہوتے ہیں اوربال لمبے ہوجاتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ وٹامن ای کی چیزے کھائے اس سے بال لمبے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ کیلا ہمارے پاس ہر موسم میں موجود ہوتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم کیلے کو انڈے یا دہی میں ملا کر اس کو سر پر لگائے یہ ایک اچھا کنڈیشنر ہے جو ہر کوئی گھر میں بھی بنا سکتا ہے۔
سمیرا کا کہنا ہے کہ آج کل بالوں کا رنگ ایک فیشن بن گیا ہے لوگ زیادہ تر بالوں کے رنگ پر توجہ دیتے ہیں، اس کے لئے لوگ رنگ کا استعمال کرتے ہیں تو اس وجہ سے لوگوں میں گنج پن زیادہ ہے اور بال کمزور ہو جاتے ہیں یہ سب رنگ لگانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے سکن الرجی بھی ہوسکتی ہے اور بالوں کی جڑے کمزور ہو جاتی ہیں جن لوگوں کو ضرورت ہو بال کلر کرنے کی انکو چاہیئے کہ مہندی لگائے بالوں میں کیونکہ مہندی کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا اور ضرورت بھی پوری ہوجاتی ہے۔