قومی

2 ماہ تک بند تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھول دیئے گئے

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج بحال ہو گیا۔

کورونا کی دوسری لہر میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد 26 نومبر سے 24 دسمبر اور پھر 11 سے18 جنوری تک آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیم  دی جاری رہی تھی۔ حکومتی اعلان کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جس میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ بحال ہوا ہے۔

دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت، سکول کالجز اور  یونیورسٹیاں بھی کھل جائیں گی، تمام تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 9ویں سے 12ویں تک کلاسز کا کل سے آغاز ہو گا

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور آج سے دوبارہ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button