خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اورلیڈی ڈاکٹر انتقال کرگئیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ جبین تقریبا ایک مہینے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر خولہ لڑتے ہوئے گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے پہلے ان کے شوہر بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعدداد40 ہو گئی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 58 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2475 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2475 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10105 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 79715 تک جاپہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 34537 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4960 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 435073 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button