خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارشوں، بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان

‎محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ ہفتہ کی شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کسی طرح کی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیاریوں کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں و برفباری کا سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہ سکتا ہے، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور یہ تاکید کی گئی کہ بالائی علاقوں میں چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

‎پی ڈی ایم اے کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے باخبر رکھا جائے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادارے کے سربراہ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق سردی کی شدت 52 سالہ ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button