قبائلی اضلاع

‘اگر تم نے کسی اور سے شادی کی تو تمہارے پورے گھرانے کو قتل کردوں گا’

جنوبی وزیرستان فاٹا انضمام کے بعد ژاغ کا پہلا کیس جنوبی وزیرستان میں رجسٹرڈ ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عُمر نامی نوجوان نے لڑکی کے گھر پہنچ کر فائرنگ کی، ملزم نے دھمکی دی کہ اگر لڑکی نے کسی اور سے شادی کی تو پورے گھرانے کو قتل کردے گا۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے لڑکی کی شادی پہلے سے کسی اور کے ساتھ طے ہے جبکہ رخصتی نہیں ہوئی۔

ڈی پی او شوکت اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کی والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قبائلی اضلاع میں اس قسم کے واقعے کو ژاغ کہتے ہیں جب کوئی لڑکا فائرنگ کرکے یہ کہتا ہے کہ آج سے فلاں لڑکی میری منگیتر ہے اور کوئی اور اس سے شادی نہیں کرسکے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button