خیبر پختونخوا

پشاور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پشاور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن فیز 7 حیات آباد ،اسلم ڈھیرے ،کندھے رضا خان روڈ اور ملک شفیق کالونی میں آج رات سے نافذ کیا جائے گا، جب کہ گلشن رحمان کالونی ،لڑمہ اور ہزار خوانی میں بھی سمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مطابق ان علاقوں میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ضروری اشیاء خور و نوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ڈی سی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے 8 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس میں موسی زئی کا محلہ عمرخیل اور ماشوکگر کا تور کنڑے شامل ہیں، جب کہ محلہ بالو خیل بڈھ بیر اور جلال ٹاؤن ثمر باغ بھی بند رہے گا۔ رشید آباد، لکی ڈھیری روڈ گل بہار، حیات آباد فیز ون سیکٹر ڈی 2 میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ سیٹھی ٹاؤن کی گلی 1،2،3 اور غالب سٹریٹ بھی لاک ڈاؤن کے باعث بند ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button