خیبر پختونخوا

اسلامیہ کالج کا طالبعلم چارسدہ میں قتل، لاش کھیتوں سے برآمد

چارسد کے علاقے ہری چند سے تعلق رکھنے والے اسلامیہ کالج کے نوجوان طالبعلم کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقہ ہری چند میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےنوجوان طالب اویس کو قتل کردیا, نوجوان کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

والدین کے مطابق مقتول اویس اسلامیہ کالج پشاور کا طالب علم تھا اور وہ چھٹیوں پر اپنے رشہ داروں کے ہاں شادی کے لئے آیا تھا جہاں سے وہ اچانک غائب ہوگیا اور بعد ازا انکی لاش کھیتوں سے ملی , مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ انکی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے.

ہری چند پولیس کے مطابق مقتول اویس کو سر اور پاؤں میں گولیاں لگی تھی, نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جلد ہی اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button