خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی، بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔

اس ضمن میں پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈ ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ارسال مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گلیات، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں آج پیر سے بدھ تک بارش اور برف باری جبکہ پشاور، بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، کرم، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے کیلئے بالائی علاقوں میں چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلااع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

ملک میں 25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر

25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو گی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرہن ہو گا جو صبح 10:41 بجے ختم ہو گا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرہن ہو گا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ہے، تاہم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اس کا شکار ہو سکتے ہیں لہٰذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے ان کی مدد ضرور کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button