خیبر پختونخوا
کرک میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل
کرک میں موٹر کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اور اسکے بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معروف وکیل ارسلا خان ہفتے کی صبح گاڑی میں جارہا تھا کہ اس چوکارہ کے قریب مسلح افراد نے انکی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ارسلا خان، اس کا بیٹا اور بھابھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہیں جو دونوں راہگیر ہے۔ زخمی افراد اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو تخت نصرتی منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔