قبائلی اضلاع

پہاڑی تنازعے پر جرگے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے: جنجول دتہ خیل عمائدین

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی تنازعے پر جرگے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے سب ڈویژن رزمک کے تحصیل دوسلی کے علاقے جنجول دتہ خیل سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا.

پریس کانفرنس میں ملک ثبوت خان اور ملک بخت اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے اور مخالف فریق قوم کاکا خیل قبائل کے درمیان گزشہ 75 سال سے ایک پہاڑی کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے درجنوں جرگے کئے جب حکومت نے تنازعہ کو حل کرنے کیلئے 14 رکنی اتمانزئی مشران کا جرگہ تشکیل دیا تو جرگہ نے ہمارے جنجول دتہ خیل قبائل کے حق میں فیصلہ کیا جس کا ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور عدالت نے بھی مخالف فریق کی ریٹ کو خارج کر کے جرگے کے فیصلے کو برقرار رکھا.

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے باوجود مخالف فریق پہاڑی پر قابض ہے ہم خکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جرگے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنائے .فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں تمام تر نقصانات اور خون خرابے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی اور ہم مجبورا شمالی وزیرستان کے تمام مین شاہراہوں کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کریں گے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button