خیبر پختونخوا

بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ، کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

 خیبرپختونخوا اسمبلی میں بچوں پرتشددکے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافے پرغم وغصے اورتشویش کااظہار کیاگیا، اے این پی کے اراکین صلاح الدین اور خوشدل خان نے مشترکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاکہ انکے حلقہ پی کے70میں کچھ روز قبل چارسالہ بچے طاہراللہ کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی سفاک قاتلوں نے تیزدھارآلے سے بچے کے پیٹ کوچیرکرقتل کردیاتھا جسکی وجہ سے پوراعلاقہ افسردہ ہے اسی طرح19نومبرکوبڈھ بیر میں کمسن بچی کونامعلوم سفاک قاتلوں نے بے دردی سے قتل کرکے نعش کوآگ لگادی اس کیخلاف اہل علاقہ نے کوہاٹ روڈ پردھرنابھی دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہرفردکاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام ہوچکی ہے لہذاحکومت پولیس کوسختی سے ہدایت دے کہ مذکورہ واقعات میں ملوث افرادسے جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے جلدازجلد ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکیاجائے اور والدین کی غربت اورلاچاری کومدنظررکھ کر انکے لئے مالی امدادکااعلان کیاجائے۔

خوشدل خان نے کہاکہ پولیس کارروائیوں سے مطمئن ہیں لیکن کیاوجہ ہے کہ ایسے واقعات تسلسل کیساتھ ہورہے ہیں اگربڈھ بیرکیسوں میں پیشرفت نہ ہوئی تودوبارہ دھرنادینگے صلاح الدین نے کہاکہ علاقے میں یہ چوتھا واقعہ ہے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ملوث ملزمان تواترکیساتھ حکومتی رٹ چیلنج کررہے ہیں ان واقعات کی وجہ بیروزگاری اورغربت ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت کوکوئی فکرنہیں بیروزگاری ختم نہ ہوگی توجرائم بڑھیں گے کوہاٹ روڈچھ گھنٹے بندرہا لیکن کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔

اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات صوبے کے مختلف اضلاع میں رونماہوئے ہیں عوام کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے یہ دہشتگردی ہے امن وامان کامسئلہ سنگین ہوچکاہے اس سے عوام میں اشتعال پایاجاتاہے حکومتی نمائندوں کوچاہیے کہ غمزدہ خاندانوں کے پاس جائے اورانکی مالی امداد بھی کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button