خیبر پختونخوا

لکی مروت یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی نتائج کا اعلان کر دیا

یونیورسٹی آف لکی مروت نے بی اے بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا۔

انعام اللہ خان کنٹرولر امتحانات کے مطابق لکی مروت یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی  امتحانات میں کل 7990 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے  2756 طلبہ و طالبات کامیاب رہے جبکہ بی ایس سی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے نورنگ کی طالبہ فاطمہ رسول نے حاصل کی۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے نورنگ ہی کی طالبہ ستارہ عروج نے بی ایس سی میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر گورنمنٹ ڈکری کالج تجوڑی کے طالب علم امجد اللہ رہے۔

اسی طرح بی اے میں پہلی پوزیشن پرائیویٹ امیدوار طارق کمال نے حاصل کی جبکہ عمر خطاب خان دوسرے اور رامین گل تیسری پوزیشن پر رہی۔

اسسٹنٹ پروفیسر فدا محمد کے مطابق پورے صوبے میں سب سے پہلے یونیورسٹی آف لکی مروت نے نتائج کا اعلان کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button