خیبر پختونخواکورونا وائرس

خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحتیاب مریض پھر سے وائرس کا شکار ہونے لگے

خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب مریض پھر سے وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیس اسٹڈی کی بنیادی پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے 6 جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور 4 ماہ،13 دن بعد دوبارہ اسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا اینٹی باڈیز بننے کے باوجود ملازم دوبارہ کورونا وائرس کا ہوگئے ہیں۔

پورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ دیگر ممالک میں دوسری بار کورونا زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے اور پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق سردی میں کورونا کی دوسری لہر سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، فیس ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41990 اور 1309 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ملک میں گزشتہ روز مزید 32 افراد وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button