کھیل

پی ایس ایل5 کوالیفائر ون، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں!

 پی ایس ایل فائیو کے کوالیفائر ون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بنا سکی۔

سپر اوور سے پہلے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کپتان عماد وسیم 27 جب کہ ہیلز نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 3 جب کہ محمد الیاس، عمران طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر جبکہ سہیل تنویر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1 جب کہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ  سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہو کر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔

واضح رہے مارچ میں پی ایس ایل 5 کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button