خیبر پختونخواکورونا وائرس

خیبرپختونخوا: ایک اور مسیحا کورونا سے جاں بحق،سیکرٹری صحت بھی وائرس سے متاثر

خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسری جانب صوبائی سیکرٹری صحت کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر بشیر، سابقہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کئی دنوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے جو کہ آج صبح انتقال کرگئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر محمد بشیر کی نماز جنازی دوپہر دو بجے مانسہرہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔ ڈاکٹرز کمیونٹی طب کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی۔

پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 21 ہوگئی لیکن خیبر پختنخواہ حکومت کی جانب سے تا حال کسی شہید ڈاکٹر یا ہیلتھ ورکرز کیلئے منظور شدہ شہدا پیکیج نہیں دیا گیا اور نہ ہی ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو کرونا الاونس دیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثت آیا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں چترال گئے تھے جس کے بعد طبیعت خراب ہوئی تھی اور ٹیسٹ کرنے پر آج ہی معلوم ہوا کہ کورونا ہے۔
ان کا کہنا ہے ک 14 دن تک گھر میں قرنطین ہوں گے اور اس دوران گھر سے ہی آفس کا کام بھی جاری رکھیں گے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 ہزار 843 ہوگئی ہے جن میں 1290 کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ملک میں اس مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات بھی 7 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button