خیبر پختونخوا
”5 ملزمان نے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا”
ڈی آئی خان میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ پہاڑپور کی پولیس کے مطابق ماہ ستمبر میں درج رپورٹ پر تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے رپورٹ میں پانچ ملزمان پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ 30 اگست کو ملزمان زیادہ اجرت کا جھانسہ دے کر مجھے اور شوہر کو ٹانک لے گئے جہاں 5 ملزمان نے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کی روشنی میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔