قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان سے بین الاقوامی این جی او کے دو ملازمین اغوا

ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی کا کہنا ہے کہ دونوں انجئیرزکو گزشتہ شام تحصیل مکین کے قلندر گاوں سے اغوا کیا گیا ہیں

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے بین الاقوامی این جی او  (یس آر ایس پی) کے دو ملازمین اغوا کرلیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی کا کہنا ہے کہ دونوں انجئیرزکو گزشتہ شام تحصیل مکین کے قلندر گاوں سے اغوا کیا گیا ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق اغوا ہونے والے دونوں ملازمین شفیع اللہ اور تیمور غیر سرکاری تنظیم کے ملازم تھے جو جنوبی وزیرستان میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملازمین کی بازیابی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاہم اب تک کسی  نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button