خیبر پختونخوا

پرائیویٹ سکول فیسوں کا مطالبہ کرکے بچوں کو ہراساں نہ کریں: پشاور ہائی کورٹ

 

ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نجی سکول فیسوں کا مطالبہ کرکے بچوں کو ہراساں نہ کریں۔

پشاور ہائی کورٹ میں نجی سکولوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، والدین کی جانب سے دائر رخواست پر سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ حکومت نے فیسوں میں صرف دس فیصد ریلیف دیا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے اور سکول انتظامیہ کی جانب سے فیسوں کے نام پر بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کے دوران 7 ماہ تک سکول بند رہے، عدالت سکول مالکان سے 7 ماہ کی فیس معافی کا حکم دے۔

عدالت نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ فیسوں کا مطالبہ کرکے بچوں کو ہراساں نہ کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button