خیبر پختونخوا

بی آر ٹی کو برباد ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بنادیا گیا: ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کی مثال ہے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں ہر دوسرے دن جل رہی ہیں، بتایا جائے کہ بس کسی کمپنی سے خریدی گئی ہیں یا اسے یہاں پر تیار کیا گیا ہے، بسوں کی وارنٹی ہے یا نہیں ہے بی آر ٹی کو برباد ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بنادیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی میں بھرتیاں پیسوں کی بنیاد پر کی گئی ہے، صوبے کے تمام عہدوں پر بھرتیوں کے لئے بولیاں لگ رہی ہے، بی آر ٹی کے سو ارب روپے ضم اضلاع میں خرچ ہوتے تو عوام کو فائدہ ہوتا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبے میں دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہورہے ہیں، شدت پسندی سوچ دوبارہ سامنے آرہی ہے، صوبہ دہشتگردی کی لہر کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، عوامی نیشنل پارٹی روز اوّل سے دہشتگردی کے خلاف ہے۔
دریائے اباسین میں ہمت نہیں کہ دہشتگردی کا آگ کو روک سکے، حکومت ہر صورت دہشتگردی کا راستہ روک دے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بالائی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی داد رسی کی جائے، یکساں نصاب تعلیم کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اگر سچ لکھا جائے تو پھر یکساں نصاب تعلیم ماننے کو تیار ہیں، دو اکتوبر کو یوم عدم تشدد منائینگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تھانوں کی سطح پر مصالحاتی کمیٹیوں میں بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا کو نمائندگی دی ہے،
عمران خان پی ٹی آئی کے وزیر اعظم ہے ملک کے وزیر اعظم نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button