مِس کال سے بننے والی دوستی نوشہرہ کی دوشیزہ کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی
نوشہرہ، موبائل پر مس کال سے بننے والی دوستی کا بھیانک انجام، جنسی درندے نے کورٹ میرج کی امید پر دوشیزہ کی عزت تار تار کر دی۔
ذرائع کے مطابق راشد سکنہ مصری بانڈہ نے زیارت کاکا صاحب کے علاقے ولی ملاخیل سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ خوبرو دوشیزہ مسماۃ (ع) کو گھر سے بھاگ کر راولپنڈی آنے کا کہا لیکن وہاں پہنچنے پر اوباش و دغا باز ملزم نے دوشیزہ سے موبائل نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے اور اسے کئی دنوں تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم دوشیزہ کو نیم بے ہوشی میں پیرسباق کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر پولیس نے شادی اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا جہاں طبی معائنے میں جنسی درندگی کی تصدیق ہوئی۔
تھانہ نوشہرہ کلاں نے متاثرہ دوشیزہ کی مدعیت میں دھوکہ باز عاشق راشد سکنہ مصری بانڈہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق عدالت کے حکم پر دوشیزہ کو دارلامان بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائیوں نے بھی پولیس سے رابطہ کیا تھا مگر دوشیزہ نے غیرت کے نام پر قتل کئے جانے کے ڈر کی وجہ سے بھائیوں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔