خیبر پختونخوا

نوشہرہ، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری گرفتار

نوشہرہ کلاں پولیس کی اہم کامیاب کاروائی کے دوران قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور مال مسروقہ (8 موبائل فون اور نقدی) برآمد کر لیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان نہار علی ساکن معراجی پایان، جہانزیب ساکن مانکی، صابر اور زرمحمد ساکن بہادر خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے ایس پی نوشہرہ کینٹ بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ 8 عدد موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد خان SHO نوشہرہ کلاں کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان معراجی پایان کے علاقے میں موجود ہیں، اطلاع کو مصدقہ جان کر پولیس نفری کو ہمراہ لے کر نہایت حکمت عملی سے نہار علی کے حجرہ پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزمان تھانہ نوشہرہ کلاں کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button