خیبر پختونخوا

چارسدہ میں دیوار کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 لڑکیاں جاں بحق

چارسدہ میں دیوار کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 لڑکیاں جانبحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چارسدہ کے دیہی علاقہ میرہ ترنگزئی میں دیوار کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیاں جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس کی جانب سے کسی طرح کی کارروائی کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں بلکہ متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ خانماہی پولیس بھی ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہے۔

زخمیوں میں ایک بیٹا عمران اور اس کی بہن جبکہ جاں بحق افراد میں عمران کی چھوٹی بہن اور منگیتر شامل ہیں،

زخمی عمران کے مطابق ملزمان علاقہ میں اب بھی موجود ہیں جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعظم عمران خان اور آئی جی پی خیبرپختونخوا سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button