خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں آج سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں آج سے شادی ہالز کھل جائیں گے، حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالز میں سٹاف 50 فیصد کم افراد پر مشتمل ہوگا، شادی ہالز میں سماجی دوری پر مبنی اقدامات کے تحت لوگوں کو بٹھایا جائے گا، شادی ہالز کھولنے سے قبل تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق  شادی ہالز کے داخلی اور خارجی راستوں پر رش سے گریز کیا جائے ، شادی ہالز انتظامیہ بخار چیک کرنے کیلئے تھرمل گن کا انتظام کرے گی، ہر  تقریب سے قبل شادی ہالز کو سینی ٹائز کیا جائے، 2 گھنٹے سے زیادہ شادی ہالز میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہوگا،  شادی ہال میں 2 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسرے پروگرام کی اجازت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق رات 10 بجے کے بعد کسی بھی شادی ہال میں پروگرام کی اجازت نہیں ہو گی،  شادی ہالز کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر شادی انتظامیہ مکمل عمل درآمد کرے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کاروائی ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button