قبائلی اضلاع

لنڈیکوتل سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کھلنے کے باوجود طلباء باہر بیٹھنے پرمجبور کیوں؟

ضلع خیبر لنڈیکوتل سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کھلنے کے باوجود بھی کمرے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے طلباء باہر بیٹھنے پر مجبورہیں۔

ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے طلباء نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے مزکورہ سکول میں کورونا وائرس کے مریضوں کا قرنطینہ سنٹر تھا اور اب سکول کے تمام کمرے قرنطینہ سامان سے بھرے پڑے ہیں اور ابھی تک نہ سکول کے کمرے سے سامان نکالا گیا ہے اور نہ ہی سکول میں صفائی کی گئی ہے جس کے باعث آج وہ باہر بھیٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لنڈی کوتل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی کے طلباء نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے سکول کے کمروں سے قرنطینہ سنٹر کا سامان فوری طور پر نکال دیا جائے اور سکول کے تمام کمروں میں کلورین سپرے سمیت دیگر صفائی کریں تاکہ طلباء کے مشکلات میں کمی آجائے اور اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے آج 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button