خیبر پختونخوا

میڈیکل کےبعدانجینئرنگ ایٹا انٹری ٹیسٹ بھی ملتوی

یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے میڈیکل کےبعدانجینئرنگ ایٹاانٹری ٹیسٹ کو بھی ملتوی کردیا۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن یو ای ٹی پشاورکے مطابق مشاورت سے نئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو منعقدہ ایٹا انجینئرنگ ٹیسٹ 2020ملتوی کردیا گیا ہے، پہلے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ شادی ہالز میں منعقد ہونا تھا جبکہ حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے پیش نظر کھلی جگہوں پر ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ ٹیسٹ ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، میڈیکل کالجز کیلئے 20 ستمبر کو منعقدہ ٹیسٹ بھی موخر کردیا گیا۔ ٹیسٹ طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے موخر کردیا گیا۔

طلباء نے کہا تھا کہ دیگر صوبوں میں میڈیکل ٹیسٹ اکتوبر میں ہورہے ہیں تو خیبر پختونخوا میں ستمبر میں کیوں ؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ اب 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

واضح رہے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلباء نے چند روز قبل اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج داخلوں میں ایٹا ٹیسٹ کے نمبر 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کئے جائے، ایف ایس سی کے 50 فیصد نمبرات کی شرط کو ختم کرکے 30 فیصد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کرائیٹیریا کو ہم نہیں مانتے، طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے PMDC اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کو زیادہ اہمیت دی جائے، 50,50 کرائٹیریا کو ختم کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button