خیبر پختونخوا

ایٹا ٹیسٹ کے نمبر 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کئے جائے، پشاور میں طلباء کا احتجاج

میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج داخلوں میں ایٹا ٹیسٹ کے نمبر 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کئے جائے، ایف ایس سی کے 50 فیصد نمبرات کی شرط کو ختم کرکے 30 فیصد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کرائیٹیریا کو ہم نہیں مانتے، طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے PMDC اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کو زیادہ اہمیت دی جائے، 50,50 کرائٹیریا کو ختم کیا جائے۔

ایک ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے مستحق اور قابل طلباء کو انکا حق ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے نئے طلباء کو ایف ایس سی میں محنت کے مارکس کے انبار لگا دیئے گئے جبکہ 20 ستمبر کو ہونے والے ایٹا ٹیسٹ کو ایک مہینے ملتوی کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے کرائٹیریا پر امتحانات لئے جائے، پنجاب اور دیگر صوبوں میں ایٹا ٹیسٹ فیس 1500 روپے ہیں اور یہاں 3 ہزار روپے ہیں جوکہ ان طلباء کے ساتھ زیادتی ہے۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر وائس چانسلر نے انکے مطالبات نہ مانے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button