خیبر پختونخوا

ڈوبتے بچے کو بچانے کی کوشش میں 17 سالہ نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے نظام پور تارخیل کے مقام پر برساتی نالہ کی سیر کو آنے والا دس سالہ بچہ ڈوب گیا، بچے کو بچانے کے لیے برساتی نالہ میں چھلانگ لگانے والا سترہ سالہ نوجوان عدنان خان بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے تارخیل شکودرنگ سے دس سالہ حمزہ اور سترہ سالہ عدنان خان کی نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں جہاں سے دونوں نعیشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ادھر مردان کے علاقہ معیار میں جامع مسجد کے قریب جرگہ کے دوران فائرنگ میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی و جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مرحوم عدنان کی فائل فوٹو

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سکول پرنسپل سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سیف اللہ عرف سیفل ادا خیل نے بھرے بازار میں مخالف فریق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دین محمد وزیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، شدید زخمی ہونے والے پرنسپل اقبال وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل جبکہ عجب نور وزیر کو وانا ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

وقوعہ کے بعد حملہ آور جائے وردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب احمدزئی وزیرقبائل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں مقامی پولیس امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت کو چاہیے کہ دوسرے اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس کو تعینات کرے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button